لاہور: (دنیا نیوز) فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک پل سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کے گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
پولیس کے مطابق پل سے گرنے والا شخص محمد افضل بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، 50 سالہ عابدہ بانو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے شوہر محمد افضل کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ اکبر چوک پل پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پل سے نیچے گر گئے تھے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا کسی گاڑی کی ٹکر کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔