حج درخواستوں کی وصولی: ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے

Published On 08 August,2025 05:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کل ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے۔

مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، حج درخواست گزار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔