توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

Published On 08 August,2025 11:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالتی عملہ نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔