اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا: سرفراز بگٹی

Published On 11 August,2025 05:50 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اقلیتی رہنماؤں اور بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار اور دیگر اقلیتی نمائندے بھی شریک تھے۔

تقریب میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی ملکی ترقی اور ہم آہنگی میں نمایاں خدمات ہیں ،اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے،صوبے میں اقلیتوں کو مساوی مواقع اور مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ثقافتی شناخت کے احترام کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت حکومت کی ترجیح ہے۔