کوئٹہ: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 5000 مکانات کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان نےبتایا کہ بلوچستان میں 27000 مزید مکانات زیرِ تعمیر ہیں، گھروں کی تعمیر پلاننگ کمیشن کے بلوچستان ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروگرام کا حصہ ہے۔
ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ طبقات کو محفوظ، پائیدار رہائش کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیرِ نو، بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن یونٹ نے تعمیراتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کنسٹرکشن کا منصوبہ وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔