لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا منفرد اور اختراعی اقدام، پنجاب میں معرکہ حق کی پہلی یاد گار، پارک اور میوزیم بنے گا۔
ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی۔
ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پُراثر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشنز کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کر داد دی۔
تقریب میں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حو الے سے ملی نغمے پیش کئے گئے، شالا وسدا رہ وے پنجاب. پاکستان ، ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے سحر طاری کر دیا۔
اس موقع پر معرکہ حق کے بارے میں خصوصی نغماتی فلم پیش کی گئی، یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویز پیش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء اور دیگر شرکا سے نشستوں پر جا کر ملاقات کی، تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکار، صوبائی وزرا، عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔