بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریاں: ہلال احمر خیبرپختونخوا کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم

Published On 15 August,2025 08:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔

فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امداد و معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے فلش سیل مرکز ہوگا۔

کسی بھی ایمرجنسی یا ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، 03005849255 ، 03349086169 ، 0919333666 ، 091-2590846۔