سینیٹر اعجازچودھری کی خالی جنرل نشست پر پولنگ کا شیڈول جاری

Published On 15 August,2025 10:12 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر اعجازچودھری کی خالی جنرل نشست پر پولنگ نو ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹ جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی 19اور20اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 23 جبکہ اپیلوں پر فیصلے28اگست تک ہوں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے جنرل نشست کیلئے پولنگ نو ستمبر کو صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔