9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا بنچ تبدیل

Published On 21 August,2025 09:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل ہو گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بنچ میں تبدیلی کی گئی ہے، ضمانت کی اپیلیں سننے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے آج دوبارہ کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔