عید میلاد النبیؐ پر بلوچستان حکومت کا بھی 2 دن تعطیل کا اعلان

Published On 04 September,2025 06:00 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) عید میلاد النبیؐ پر بلوچستان حکومت نے بھی 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت نے عام تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 اور 6 ستمبر بروز جمعہ اور ہفتہ بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی، عوام جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور اتحاد، امن اور اخوت کے ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت بھی عید میلاد النبیؐ پر صوبے میں 5 اور 6 ستمبر کی دو تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے صرف 6 ستمبر کو ایک یوم کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔