لاہور: (دنیا نیوز) ستلج، راوی اور چناب کے ریلوں کی ہیڈ پنجند آمد، ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔
پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 9 ہزار کیوسک تک جا پہنچا، ہیڈ تریموں پر 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہوگیا، ہیڈ گنڈا سنگھ والا اور بلوکی پربھی پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، چنیوٹ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، سیلابی ریلے سے 100 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے، متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
قصور میں 130 دیہات زیر آب آگئے، ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی، بہاولنگر میں بُھوکاں پتن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، ہیڈ سلیمانکی پر بند ٹوٹنے سے بستی اللہ بخش، بستی جانن والی اور ماڑی میاں صاحب سمیت مزید آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا، ہزاروں ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔
دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، سیلاب سے متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔