صدر مملکت نے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا

Published On 08 September,2025 05:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

‎اعزاز دینے کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر نے کمانڈر حميد محمد عبد اللہ الرميثي سے ملاقات بھی کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اعزاز کمانڈر الرمیثی کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔

‎صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات بحریہ کی امن ڈائیلاگ 25 اور مشق امن 25 میں شمولیت کو سراہا اور کہا پاک بحریہ مستقبل میں بھی متحدہ عرب امارات نیوی کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہے۔

‎کمانڈر الرمیثی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے گریجویشن کیا۔

‎وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری بھی موجود تھے۔