لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے، کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے، چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ اور نارمل اور ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے، تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 56 ہزار کیوسک ہے، خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 68 ہزار کیوسک ہے، قادر اباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 75 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 80 ہزار کیوسک ہے۔
پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 8 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 10 ہزار کیوسک ہے، بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 29 ہزار کیوسک ہے، سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل اور 23 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور بہاؤ 90 ہزار کیوسک ہے۔