پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں: عطا تارڑ

Published On 16 September,2025 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردی کا سرکچلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا ملک کی سرحدوں کے دفاع میں کردار ناقابل فراموش ہے، ملک میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی رنگ، نسل اور مذہب نہیں ہوتا، جو تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں وہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغام امن کمیٹی ملک کے کونے کونے میں امن کا پیغام لے کر جائے گی، دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے۔