اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی صورتحال پر بلایا گیا، اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا، او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے، پاکستان نے قطر اور دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے قطری قیادت سے ملاقات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا، پاکستان قطر کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔