قطر: اسرائیلی حملے میں شہید افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Published On 11 September,2025 06:01 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی حملے میں شہید ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد اسرائیل کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا جبکہ فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا، حملے میں مبینہ طور پر 1 قطری شہری اور حماس کے 5 ارکان شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب قطر نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیل کے حملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلالیا ہے،  دوحہ اتوار اور پیر کو ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔