ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے بھی اسرائیلی حملےکو ناقابل برداشت قرار دیدیا۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ اسرائیلی اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، کینیڈا نے اسرائیل کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اعلان کر دیا، قطری حملے کے بعداسرائیل کیساتھ تعلقات کا فیصلہ زیرغورہے۔
کینیڈین وزیرخارجہ انیتاآنند نے کہا کہ اسرائیل کا قطرپرحملہ ناقابل قبول ہے، قطرمشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کوششیں کر رہا تھا، اس دوران حملہ کیا گیا۔