ایئر کینیڈا کے فضائی میزبانوں کی ہڑتال ،کمپنی نے آپریشن بند کرنا شروع کر دیئے

Published On 17 August,2025 08:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) ایئر کینیڈا کے فضائی میزبانوں کی ہڑتال کے باعث کمپنی نے آپریشن بند کرنا شروع کر دیئے۔

خبرایجنسی کے مطابق سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں، یومیہ 1 لاکھ 30 ہزار مسافروں کیلئے سفری افراتفری پیدا ہو گئی۔

کمپنی حکام نے کہا کہ ایئر کینیڈا یا ذیلی کمپنی ایئر کینیڈا رُوج کا ٹکٹ خریدنے والے مسافر ہوائی اڈے پر نہ آئیں۔

ایئر کینیڈا اور کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز کے درمیان آٹھ ماہ سے مذاکرات جاری تھے، کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث 10 ہزار کے قریب ملازمین نے ہڑتال کر دی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور بلامعاوضہ کام کے بوجھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایئر کینیڈا روزانہ تقریباً 700 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، 25 ہزار کینیڈین بیرونِ ملک پھنس سکتے ہیں۔