سیلاب سے سکول تباہ، شدید نقصان ہوا، امدادی سرگرمیاں بڑھانا ہونگی: ملالہ یوسفزئی

Published On 17 September,2025 02:57 am

لندن: (دنیا نیوز) ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سیلاب نے سکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا ایکس پر بیان میں کہا کہ مشکل وقت میں میرا دل تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کو بڑھانا ہو گا، انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مدد کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، ملالہ یوسفزئی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے گرانٹس دینے کا بھی اعلان کیا۔