اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبے پر ہی ملک میں زرعی اور کلائمیٹ ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، گلگت بلتستان میں صورتحال بہت سنگین ہے، وہاں کے لوگ گلیشیر پگھلنے سے متاثر ہو رہے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہناتھا کہ ملک میں سیلاب سے کتنا نقصان ہوا یہ معلوم ہونا چاہئے۔