اسلام آباد:(دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ 27ستمبر کا جلسہ کامیاب ہو گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ خوشگوار سرپرائز سمجھتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ اس حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے،دفاعی معاہدے سےپاکستان کوبہت فائدہ ہوگا، بغیرکسی تعصب کےمعاہدہ پاکستان کےلیےانتہائی خوش آئند ہے۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہردو رکے اپنے حالات ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پی ٹی آئی کے اذان دینے سے متعلق پتہ چلا، اذانیں دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ پشاورجلسےسےجوتوقعات کی جارہی ہےپوری نہیں ہوں گی، احتجاج کی حکمت عملی کدھرگئی ، اب جلسوں پر آ گئے ہیں، پوری تحریک انصاف کی جانب سے کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف احتجاج کا بیانیہ بُھلا بیٹھی ہے، پارٹی میں نئی بغاوت جنم لے سکتی ہے، ساری ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر ڈال دی گئی، مجھے نہیں لگتا کہ 27ستمبر کا جلسہ کامیاب ہو گا۔