راولا کوٹ :(دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔
راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائےگا،اس موقع پر اُنہوں نے پونچھ کے لیے ایک ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مہم کا اعلان کررکھا ہے، جس کا آج پہلا جلسہ راولاکوٹ کے صابر شہید سٹیڈیم میں ہوا۔