اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےبیانات سےلگتا ہے بگرام ایئربیس امریکا کی مجبوری ہے۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوگریٹراسرائیل پرکام کررہےہیں، وہ غزہ میں اسرائیلیوں کوآباد کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نےہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،مسلم ممالک کواسرائیلی سفاکیت کوروکنا ہوگا،صدرڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مخمصےکا شکارہیں، ڈونلڈ ٹرمپ معاملےکا حل بات چیت سےچاہتےتھے۔
سابق سفیر نے کہا کہ افغانستان میں تحریک طالبان کوکھلی چھوٹ دی گئی، افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہوتی رہی،بگرام ایئربیس77کلومیٹرپرمحیط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کےبیانات سےلگتا ہےبگرام ایئربیس امریکا کی مجبوری ہے۔



