کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ:پاکستان کی فائنل میں انٹری

Published On 21 September,2025 07:36 pm

مالے: (دنیا نیوز)کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-2 سے ہرادیا، پاکستان نے مسلسل 6 میچ جیت کرفائنل میں جگہ بنائی، پاکستان کے مزمل حسین بہترین پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔