مسٹر یونیورس مقابلوں میں شاندار کامیابی، قومی باڈی بلڈرز وطن واپس پہنچ گئے

Published On 22 September,2025 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی باڈی بلڈرز وطن واپس پہنچ گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، مداحوں اور عزیزوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور سیلفیاں بنوائیں۔

پاکستان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر مجموعی طور پر 6 تمغے اپنے نام کیے، مسٹر یونیورس کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے تحت تھائی لینڈ کے شہر پتایہ میں منعقد ہوئے۔