کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ :پاکستانی ٹیم کا مسلسل پانچویں فتح سمیٹ کر نیا ریکارڈ قائم

Published On 20 September,2025 11:45 pm

مالے: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح سمیٹ کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

ایونٹ میں اپنے آخری لیگ میچ میں بھی پاکستان فاتح رہا، بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔

پاکستان نے میچ میں بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا اور پہلے راؤنڈ میں 30-9 اور دوسری بار 32-13 سے مات دی۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، ٹیم نے بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کے بعد بنگلادیش کو ہرایا۔

اس سے قبل ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے، میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔