انجری کے باعث کامیابی نہیں ملی، مایوس نہیں، محنت کرتا رہوں گا: ارشد ندیم

Published On 19 September,2025 11:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ انجری کے باعث کامیابی نہیں مل سکی، مایوس نہیں ہوں ، انشااللہ محنت کرتا رہوں گا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت محنت کی لیکن ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، انجری کے باوجود اتنی بڑی تھرو کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم نے میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کہا تھا کہ فخر ہے دنیا کے سب سے بڑے سٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کی، انجری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور بھر پور محنت سے مقابلہ کیا، مزید محنت کر کے پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے واپس آؤں گا۔

پاکستانی جیولن تھرور نے کہا تھا کہ فائنل میں وہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکا جس کی خواہش کی تھی، اس سفر میں ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔