دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلادیش کی دعوت پر سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔
کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشارا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، مہدی حسن 2 اور تسکین احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش نے 169 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان لٹن داس نے 23 اور شمیم حسن نے 14 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جب کہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔