لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان سے رابطہ کیا، جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کی پیش کش کردی۔
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیلاب اور اس کے بعد زلزلہ کی اطلاعات پر دلی رنج ہوا ہے، ہمارے دل پاکستان کے عوام کے لیے دھڑکتے ہیں۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ پاکستان و بنگلہ دیش کے عوام یک جان دوقالب ہیں، ڈاکٹر شفیق الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان و رضاکاران کی امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کی تحسین کی۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے سیلاب کی صورتحال اور جماعت اسلامی اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، حافظ نعیم الرحمان نے اظہار ہمدردی اور تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔