ڈھاکہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیش، نائب وزیراعظم ڈھاکہ میں اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے پاکستان ہائی کمیشن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت پارٹی کے ممبر سیکرٹری اختر حسین کر رہے تھے، ملاقات میں این سی پی کے اعلٰ رہنما بھی شریک ہوئے۔
اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مختلف سیاسی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق پاک بنگلہ دیش تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقے اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات کی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ہمت اور ثابت قدمی کو سراہا۔