اسحاق ڈار 23 سے 24 اگست بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کریں گے

Published On 22 August,2025 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23 سے 24 اگست بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سمیت مختلف راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایڈوائزر وزارت خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔