پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published On 04 August,2025 06:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط پر گفتگو کی گئی۔

بنگلہ دیش نے پاکستانی کوئلہ اور چونے کے پتھر میں دلچسپی ظاہر کی، پاکستان بنگلہ دیش سے انناس درآمد اور آم کی برآمد پر غور کر رہا ہے۔

ملاقات کے دوران ٹیکسٹائل، معدنیات اور حلال گوشت کی تجارت پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے تجارتی ویزہ عمل آسان بنانے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش خطے میں مثبت معاشی تبدیلی لا سکتے ہیں، ملاقات میں شعبہ جاتی کاروباری روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔