تجارت کا فروغ: وفاقی وزیر جام کمال 4 روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

Published On 21 August,2025 01:24 am

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال چار روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا دورہ 21 سے 24 اگست تک جاری رہے گا، ڈھاکہ ایئرپورٹ پر مشیر تجارت شیخ بشیرالدین اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے استقبال کیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تجارت اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کریں گے، دورے کے دوران حکومتی شخصیات اور کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔