بابا گرو نانک کی برسی پر تقاریب جاری، آج کیرتن جلوس نکلے گا

Published On 21 September,2025 02:26 pm

شکر گڑھ: (دنیا نیوز) کرتارپور میں بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کی تقریبات کے دوسرے روز بھی یاتریوں کی دربار آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاتری آج نگر کیرتن جلوس میں شریک ہوں گے، نگر کیرتن جلوس دربار سے بارڈر ٹرمینل تک نکالا جائے گا،دربار میں عبادات، لنگر اور درشن دیدار کا سلسلہ جاری ہے۔

یاتری کل اختتامی دعا کے بعد گھروں کو واپس روانہ ہوں گے۔

اس موقع پر مقامی یاتریوں نے کہا کہ بھارتی یاتریوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی،  بھارتی حکومت کرتارپور راہداری سے یاتریوں کودربار آنے دے۔

یاد رہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی جوتی جوت تقریبات کے لیے ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے خلاف مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان سنگھ سمیت اپوزیشن جماعتوں نے بھی احتجاج کیا تھا مگر مودی سرکار کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔