لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی قتل کردی۔
پولیس کے مطابق واقعہ باغبانپورہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں شوہر کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے مشتعل ہو کر گھر میں رکھے پستول سے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے نے 42 سالہ ارم موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کے ملزم منیر واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، جلد اُسے گرفتار کرلیا جائے گا۔