اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام میں تصفیہ کی ہدایت کی گئی ہے، معاشرےمیں تنازعات کا مل جل کرحل نکالنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کا التوا میں ہونا لمحہ فکریہ ہے،عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنےکےلیےسنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیِر قانون کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات کی تعداد میں کمی لانےکےلیےلا اینڈ جسٹس کمیشن نےہماری رہنمائی کی۔