پی ٹی آئی ایوان میں موجود، بہتر ہے سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی رہے: عرفان صدیقی

Published On 19 September,2025 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں موجود، بہتر ہے سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی رہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی کچھ ہی وقت میں پارلیمنٹ سے مستعفی ہوگئی، پی ٹی آئی کے یہ استعفے ذاتی مفاد کیلئے ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہدف کیا ہوگا؟ آگے بڑھتے پاکستان کو پھر کسی بحران میں دھکیلنا؟۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ استعفوں سے امکان کیا ہے؟ ان کی ایک اور ناکامی، ایک اور بڑی رسوائی۔