اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جرمن ہم منصب جوہانن ویدپھول کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب جوہانن ویدپھول نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا، فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ملکوں میں باہمی دلچسپی کے مشترکہ شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔