پیرس: (دنیا نیوز) عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو جاری کردی گئی۔
اٹلی، یونان، فرانس، سپین اور پرتگال میں گرمی کی شدید لہر آگئی، اٹلی سمیت متعدد ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا، روم میں ہیٹ ویو کے دوران شہر بھر میں اڑھائی ہزار فوارے نصب کر دیئے گئے۔
فرانس میں حکام نے سوئمنگ پولز میں نہانا مفت کر دیا، پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا، متعدد ممالک میں دن کے گرم ترین اوقات میں کھلی جگہوں پر کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ماہرین کے مطابق کوئلے اور پٹرولیم کے ایندھن کے بہت زیادہ استعمال سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔