نیویارک: (ویب ڈیسک) جرمنی کی سابق وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نئی مدت کے لئے صدر منتخب ہو گئیں۔
عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس ستمبر میں شروع ہو گا جب اینالینا بیئربوک 193 رکنی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر فلیمون یانگ کی جگہ لیں گی، جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر فلیمون یانگ نے اینالینا بیئربوک کو جنرل اسمبلی کی نئی مدت کے لئے صدر منتخب ہونے مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے غزہ کو ’’روئے زمین کا بھوکہ ترین قطعہ اراضی‘‘ قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ یہ مناسب ہے کہ جنرل اسمبلی کے 80ویں سال میں قیادت کسی ایسے شخص کے ہاتھ میں آئے جس کے کیریئر کی تعریف کثیرالجہتی کے لئے غیر متزلزل وابستگی سے ہوئی ہو، اینالینا بیئربوک نے جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے پر رکن ممالک کی جانب سے حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے 167 ووٹ حاصل کئے جو جیتنے کے لئے درکار 88 ووٹوں سے تقریباً دوگنا تھے جبکہ جرمنی سے ہی تعلق رکھنے والی اعلیٰ ترین سفارت کار ہیلگا شمڈ جن کا نام پہلے بیلٹ پیپر میں شامل نہیں تھا جو بعد میں تحریری طور پر شامل کیا گیا جنہوں نے 7 ووٹ حاصل کئے اور 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حاملہ خواتین کے ٹکڑے کرنے، بچوں کے سروں پر گولیاں مارنے کا انکشاف
جرمنی نے ہیلگا شمڈ کو جنرل اسمبلی کی صدارت کے لئے نامزد کیا تھا لیکن حالیہ انتخابات میں ملک کے خارجہ امور کی سربراہ کے عہدے سے محروم ہونے کے بعد ان کی جگہ بیئربوک کو نامزد کر دیا گیا۔
اینالینا بیئربوک نے کہا کہ وہ رکن ممالک کی شکر گزار ہیں جنہوں نے بھاری اکثریت سے میری امیدواری کے حق میں ووٹ دیا ہے اور میں ان مشکل وقتوں میں تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔