اقوام متحدہ نے غزہ کو ’’روئے زمین کا بھوکہ ترین قطعہ اراضی‘‘ قرار دے دیا

Published On 31 May,2025 05:17 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ کو ’’روئے زمین کا بھوکہ ترین قطعہ اراضی‘‘ قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی ایک معمولی مقدار کے علاوہ کچھ بھی داخل ہونے سے روک رہا ہے اور وہاں تیار شدہ کھانا دستیاب نہیں ہے۔

ترجمان جینس لایرکے نے کہا کہ 900 میں سے صرف 600 امدادی ٹرکوں کو غزہ کے ساتھ اسرائیل کی سرحد تک جانے کی اجازت دی گئی تھی اور وہاں سے افسر شاہی اور سکیورٹی کی رکاوٹوں کے باعث بحفاظت علاقے میں امداد پہنچانا ممکن نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم صرف آٹا لانے میں کامیاب رہے ہیں، یہ کھانے کے لئے تیار نہیں ہے، غزہ کی 100 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے۔"

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کی بین الاقوامی کمیٹی کے ترجمان ٹوماسو ڈیلا لونگا نے مزید کہا کہ ایندھن یا طبی آلات کی کمی کے باعث اس خطے میں نصف طبی سہولیات بیکار ہیں۔