برطانوی وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

Published On 30 May,2025 04:15 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں دوبارہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فورسز کے بڑھتے ہوئے حملوں سے خوفزدہ ہیں، فریقین سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی مخالفت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے امداد کی ترسیل کی اجازت دے، غزہ کے لوگوں کو بھوکے مارنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے اسرائیل کی دن بدن غزہ میں بربریت بڑھتی جارہی ہے اور ہر روز بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کو وحشیانہ بمباری کرکے شہید کیا جارہا ہے۔