غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری رہے، صیہونی فورسز کے حملوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شہدا میں صحافی بھی شامل ہیں۔
غزہ میں امداد کی ترسیل کے باوجود فاقہ کشی جاری رہی، گزشتہ 2روز کے دوران 10 فلسطینی غذائی قلت کے باعث شہید ہوگئے، امریکی ڈاکٹر نے اقوام متحدہ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی ہتھیار بنا دیا ہے، غزہ میں بچے وفات کے وقت پوچھتے ہیں کہ ہم اپنے والدین یا خاندان کے ہمراہ کیوں نہیں مر رہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان بارڈر کے ساتھ مزید فوج تعینات کر دی ہے۔