سعودی ولی عہد کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، حج سیزن سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا

Published On 28 May,2025 06:46 am

ریاض: (دنیا نیوز) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں حج سیزن سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا، غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زوردیا گیا۔

اجلاس میں اسرائیل سے جارحیت روکنے اور عالمی قوانین پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔