برلن: (دنیا نیوز) جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کر دیا۔
جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کوغزہ میں جاری جنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جاسکتا، خوراک اور ادویات کی قلت نےغزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت بنا دیا، فی الوقت اسرائیل کیلئے کوئی نیا ہتھیاروں کا آرڈر زیر غورنہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، نہتے فلسطینیوں پر ہر روز بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔