غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیل کی جنگی سفاکیت تھم نہ سکی،تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوگئے۔
شمالی غزہ کے پناہ گزین سکول پر وحشیانہ بمباری کی گئی، شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، امدادی کارروائیاں جاری، ملبے تلے دبے مزید افراد کی شہادت کا خدشہ ہے، شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 56 ہوگئی،1 لاکھ 23 ہزار 129 شدید زخمی ہوچکے۔
اسرائیلی جارحیت میں 61 ہزار 700 فلسطینی لاپتہ ہیں، حماس مجاہدین کے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے جاری رہے، حماس مجاہدین نے شجاعیہ میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی قافلے پر حملہ کیا، راکٹ اور دستی بم حملوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔