واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں امریکی فاؤنڈیشن نے امداد کی فوری فراہمی شروع کردی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ میں امداد اور خوراک بڑے پیمانے پر منتقل ہو رہی ہے، غزہ میں امداد پہنچانے کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں امداد کون پہنچا رہا ہے یہ جاننا ضروری نہیں، حماس نے جنگ بندی مسترد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کو یوکرین میں روسی حملوں پر تشویش ہے، روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے مذاکرات تعمیری رہے، مزید پیشرفت کی امید ہے، شام کیلئے صدرٹرمپ کے ویژن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، دوست ممالک سے کہیں گے وہ شام میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں۔