اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

Published On 28 May,2025 07:31 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید جبکہ 179 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی، شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، امدادی کارروائیاں جاری، ملبے تلے دبے مزید افراد کی شہادت کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، غذائی قلت کی وجہ سے زخمیوں کے زخم نہیں بھر رہے ، غزہ میں صحت کی صورتحال ابتر ہے، 38 میں سے 22 ہسپتال جزوی طور پر کام کررہےہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 47 افراد زخمی ہوئے،غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 54ہزار84 ہوگئی، 1 لاکھ 23 ہزار308 فلسطینی زخمی ہیں۔ 




Recommended Articles