واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا، ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے پر کام کر رہی ہے، ہم غزہ میں غذائی امداد فراہم کر رہے ہیں، یہ ایک بہت ہی ناگوار صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کینیڈا کو’گولڈن ڈوم‘ کا حصہ بننے کیلئے انوکھی پیشکش
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران معاہدے کے تحت امریکا کی جانب سے مجمند کیے گئے ایرانی فنڈز بحال کرنے کے بدلے یورینیئم کی افزودگی روک سکتا ہے۔
مزید براں امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ روسی صدر پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ، اگر پیوٹن کوئی کھیل کھیلتے ہیں تو اس کا اپنے انداز میں جواب دیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑی تو زیلنسکی اور پیوٹن کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کریں گے، یوکرین میں جو کچھ ہوااس پر مایوسی ہوئی، ہم یوکرین کی کشیدہ صورتحال پر پریشان ہیں۔