اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ جنگ بندی کیلئے نئی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان

Published On 30 May,2025 01:16 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ کو جنگ بندی کی تصدیق کر دی، نیتن یاہو کے مطابق امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے، امریکی مندوب کی نئی تجویز موصول ہو گئیں، جائزہ لے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس رہنما اسٹیو ویٹکوف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے، غزہ جنگ بندی تجویز میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔